قومی کرکٹر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ کوشش ہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں اچھا پرفارم کر کے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ بنوں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 9 کے لیے تیاری شروع کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو سال سے کسی فرنچائز کا حصہ نہیں تھا، کسی ٹیم کاحصہ بننے کا انتظار تھا۔
انکا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا کے بعد لیگز کی آفر تھی لیکن ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دی۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ بطور آل راؤنڈر تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی انڈر19 ٹیم نے اچھا کھیلا ان کےلیے نیک خواہشات ہیں، امید ہے وہ سیمی فائنل اور فائنل جیت کر ٹرافی پاکستان لائیں گے۔