ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے سے ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 343 روپے اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار 756 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 33 ڈالر فی اونس ہے جبکہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2 ہزار 53 ڈالر فی اونس ہے۔