ملک میں دو روز مسلسل کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں اضافہ سامنے آیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے اضافے سے ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 15 ہزار 100 روپے ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 257 روپے اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار 413 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 228 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔ پاکستان میں سونے کی فی اونس قیمت بیس ڈالر پریمیم شامل کرکے 2 ہزار 48 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔