کراچی میں عباسی شہید اسپتال کا عملہ الیکشن کے لیے طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عملے کو الیکشن کی ڈیوٹی کیلئے طلب کیے جانے کے بعد عباسی اسپتال بند کردیا گیا، اسپتال کا ایمرجنسی سمیت پورا عملہ الیکشن ڈیوٹی کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال کی لیبارٹری میں اس وقت ایک بھی آدمی موجود نہیں ہے، عباسی شہید اسپتال کے ایم ایس کو بھی عام انتخابات کے لیے طلب کرلیا گیا، عباسی شہید اسپتال کراچی کا تیسرا بڑا سرکاری اسپتال ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسپتال میں کوئی موجود نہیں۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر نسیم احمد کا کہنا ہے کہ میرے پاس اسپتال کو مکمل طور پر بند کرنے کا کوئی آپشن نہیں ہے، صرف چند جھاڑو دینے والے اور کم درجے کا عملہ اسپتال میں ہے۔
Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates