بھارتی ریاست اتر اکھنڈ میں متنازع یونیفارم سول کوڈ بل منظور کرلیا گیا۔ نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق اتر اکھنڈ یکساں سول کوڈ بل منظور کرنے والی بھارت کی پہلی ریاست بن گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق مسلم تنظیموں نے بل کو امتیازی قرار دیتے ہوئے سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ مسلم رہنماؤں کا موقف یہ ہے کہ بل شادی، طلاق اور وراثت کے اسلامی قوانین کے خلاف ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایک جیسے شہری قوانین مودی کی جماعت کے سیاسی وعدوں میں سے ایک ہے۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے اس متنازع بل کی مذمت کی ہے۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ یہ یونیفارم سول کوڈ نہیں ہندو کوڈ آف کنڈکٹ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونیفارم سول کوڈ سے مسلمان اپنے بنیادی مذہبی حقوق استعمال نہیں کر پائیں گے۔