• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحالی کے گھنٹوں بعد بھی کراچی میں نتیجہ نہ آیا

کراچی(ثاقب صغیر / اسٹاف رپورٹر )کراچی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونے کے چار گھنٹے بعد بھی ایک بھی حلقے کا مکمل نتیجہ سامنے نہیں آ سکا۔اس حوالے سے آر اوز اور ڈی آر اوز آفس میں رات گئے تک پولنگ عملے کی جانب سے بیلٹ پیپرز لانے کا سلسلہ جاری تھا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے آر اوز کو آدھے گھنٹے میں نتائج بھیجنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم راات 4 بجے تک کراچی کی 22 قومی اور 47 صوبائی اسمبلیوں کی سیٹوں میں سے کسی بھی حلقے کا مکمل نتیجہ سامنے نہیں آ سکا۔
اہم خبریں سے مزید