ملکی زرمبادلہ ذخائر 2 فروری کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں ساڑھے 16 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 16 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 2 فروری تک 13 ارب 9 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر سوا 17 کروڑ ڈالر کم ہو کر 8 ارب 4 کروڑ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 76 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 5 کروڑ ڈالر رہے۔