انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے حکم پر شیخ رشید کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی اور وقفے کے بعد سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہیں ہوا جبکہ شیخ رشید احمد کے وکلاء سردار عبدالرازق خان اور سردار شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے شیخ رشید کو اڈیالہ جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
رہائی کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کچھ نہیں معلوم پاکستان کی سیاست میں کیا ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ہارا ہوں الیکشن مہم میں حصہ نہیں لیا، یہ میرا تیسرا چلّہ ہے، میں سیل نمبر 15 میں تھا۔