• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 کا حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46، این اے47 اور این اے 48 کے آر اوز کو بھی حتمی نوٹیفکیشن کے اجرا سے روک دیا گیا ہے۔

آج الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ کا حتمی نوٹیفکیشن روکنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15مانسہرہ کے نتائج میں مبینہ تبدیلی کی سماعت کی۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز کے وکیل نے کہا کہ این اے 15مانسہرہ کے 125پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 نہیں ملے، کالا ڈھاکہ کا علاقہ انتہائی پسماندہ اور برفباری والا علاقہ ہے۔

نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ پریذائیڈنگ افسران نے پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا تھا، شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حلقے میں الیکشن شفاف نہیں ہوئے، فارم 45 بغیر فارم 47 جاری نہیں ہوسکتا۔

سماعت کے دوران کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ ریٹرننگ افسر بے ہوش اور اسپتال میں ہے۔

نواز شریف کے وکیل نے این اے 15مانسہرہ کا حتمی نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسر کا این اے 15مانسہرہ کا جاری فارم 47 درست نہیں ہے۔

نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ اس حلقے کا الیکشن شفاف نہیں ہوا۔

قومی خبریں سے مزید