آسٹریلیا نے چوتھی مرتبہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ جیت لیا۔ فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 79 رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ 254 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 174 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں کھیلے گئے ایونٹ کے اس فائنل مقابلے میں آسٹریلیا کا پہلا کھلاڑی تو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگیا، لیکن پھر بیٹرز نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 253 رنز بناڈالے۔
آسٹریلیا انڈر19 کی طرف سے ہرجاس سنگھ 55 اور ہیو ویبگن نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔
254 رنز کے تعاقب میں بھارتی انڈر19 ٹیم شروع ہی سے مشکل میں دکھائی دی۔
اس کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گری اور پھر وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، بھارتی ٹیم 174 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 12 ماہ میں بھارت کی کسی بھی آئی سی سی ایونٹ فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف یہ تیسری ناکامی ہے۔