• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصفہ بھٹو زرداری کو سندھ کی وزیر اعلیٰ بنایا جائے، مخدوم سعید الزماں

جامشورو (نامہ نگار) پاکستان پیپلز لیگ، سروری آرگنائزیشن اور سندھی ادبی بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعید الزماں "عاطف" نے تجویز دی کہ شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو سندھ کی وزیر اعلیٰ بنایا جائے۔ ایسی تجویز پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کو دی گئی ہے۔ مخدوم سعید الزماں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو غریب عوام کی آواز تھیں اسی طرح آصفہ بھٹو بے نظیر کی عکاس ہیں۔ وہ ہمیشہ سندھ کے عوام کی آواز رہیں گی ، کم عمری میں انہوں نے بلاول بھٹو کی ملک بھر میں انتخابی مہم چلائی۔ اس کے علاوہ انہوں نے پولیو کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری سندھ کی تقدیر بدل سکتی ہیں۔ مخدوم سعید الزماں ”عاطف“ نے کہا کہ اس وقت سندھ کو آصفہ بھٹو جیسی لیڈر کی ضرورت ہے اس لیے اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے۔
ملک بھر سے سے مزید