• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: محنت کشوں کی تذلیل کرنے والے بااثر شخص کی ضمانت منظور

سکھر(بیورو رپورٹ)سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ نے نوشہرو فیروز میں محنت کش کی تذلیل کے الزام کے سلسلے میں بااثر شخص محمد بخش کی جانب سے ضمانت کے حوالے سے دائر کی گئی آئینی درخواست کی سماعت کی اور محمد بخش کی ایک لاکھ روپے کی ضمانت منظور کر لی۔سماعت کے دوران محنت کشوں کی تذلیل کے حوالے سے محمد بخش کی جانب سے مقرر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دو محنت کشوں کی تذلیل کے بارے میں جو ویڈیو جاری کی گئی ہے اس میں وڈیرے محمد بخش اور ان کے ورثاء کہیں بھی نظر نہیں آرہے، جاری کی گئی ویڈیو میں صرف محنت کش اور ان کے ورثاء نظر آرہے ہیں، انہیں کیس میں بلا جواز پھنسایا گیا ہے اور عدالت کے حکم کے باوجود محنت کش اور کیس کے فریادی ایس ایچ او پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے محمد بخش کی ایک لاکھ روپے کی ضمانت منظور کر لی۔  
تازہ ترین