سکھر(بیور ورپورٹ)پنوعاقل کے نواحی گاؤں سومرا پہنواری کے رہائشی علی مدد سومرو نے پولیس آفیسر کی زیادتیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مذکورہ شخص نے الزام عائد کیا کہ کچھ عرصہ قبل اس کے بیٹے محمد علی نے اینٹی کرپشن میں ڈی ایس پی نور محمد چنہ کے خلاف کرپشن کی درخواست درج کرائی تھی ، چار روز قبل میرا بیٹا محمد علی تین لاکھ روپے لے کر سکھر سامان لینے کے لئے آیا تو راستے سے غائب کردیا گیا ہے اور پولیس بھی کچھ نہیں بتارہی ہے ۔ مذکورہ شخص نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے بیٹے کو رہا کراکر انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔