مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر خان کے بیان پر ردعمل دے دیا۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے بیرسٹر گوہر خان کا نام لیے بغیر طنزیہ انداز میں کہا کہ آپ نے ملک بھر کی 1 ہزار 55 میں سے 2 ہزار سیٹیں جیت لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور قومی اسمبلی کی 1 ہزار 55 میں سے 2000 سیٹیں جیتی ہیں۔
ن لیگی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ آپ کی اطلاع کے لیے یہ اسمبلیوں کی سیٹیں ہیں بس کی سیٹیں نہیں ہیں۔
اس سے قبل بیرسٹرگوہر خان نے کہا تھا کہ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 180 سیٹیں جیتی ہیں، عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔
پی ٹی آئی مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارے لوگوں سے رابطے کیے جارہے ہیں، 25، 25 کروڑ کی آفر کی جا رہی ہے، 10 دن میں انٹراپارٹی الیکشن کرانے جارہے ہیں۔