• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: مرکزی گیس پائپ لائن میں 2 دھماکے، ہائی الرٹ جاری

تصاویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصاویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

آج صبح ایران کی مرکزی گیس پائپ لائن نیٹ ورک کے دو مقامات پر  دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اُٹھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایرانی سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی مرکزی گیس پائپ لائن ممکنہ تخریب کاری کی زد میں ہے۔ اس پیش نظر فارس، اصفہان، چہارمحل اور بختیاری کے صوبوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ قومی گیس سپلائی نیٹ ورک میں کوئی خلل نہیں پڑا اور نہ ہی ان دھماکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق مرکزی گیس پائپ لائن نیٹ ورک پر دھماکوں کے باعث گیس سپلائی متاثر ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ متعدد ایرانی صوبوں میں صنعتوں اور دفاتر کو گیس سپلائی منقطع کئے جانے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید