• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کی گرمی نے ترک سیاحوں کو بے حال کردیا،خاتون بیہوش

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان کی گرمی نے ترک سیاحوں کو بے حال کردیا۔ 55سالہ سیاح خاتون گرمی سے بے ہوش ہو گئی،ترکی سے تعلق رکھنے والاسیاح جوڑا مختلف ممالک سے ہوتا ہوا ملتان پہنچا۔ملتان سےتعلق رکھنے والے موٹر سائیکلسٹ اور سیاح محمد اقبال گھانگلہ نےان کا استقبال کیا ،میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سیاح صولی اوزورن بنڈلرنے کہا کہ پاکستان خاص طور پر ملتان کی گرمی نے بے حال کر دیا ہے۔سیاح جوڑے نے  کہا کہ اس بات پر شدید حیرت ہے کہ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی پاکستان میں بجلی کا بحران ہے اور لوگوں کو بجلی دستیاب نہیں۔اقبال گھانگلہ نے بتایا کہ شدید گرمی سے 55سالہ سیاح خاتون بستی ملوک کے قریب بے ہوش ہو گئی جس پر پولیس اہلکار نے اس کی موٹر سائیکل چلائی اور خاتون کا گاڑی میں لیکر ملتان آئے۔ سیاحوں نے بتایا کہ بائیک پر وہ اب تک 6500 کلومیڑ کا سفر طے کر چکے ہیں اور اب وہ پاکستان سےانڈیا،نیپال،ویت نام اور تھائی لینڈ جائیں گے۔اقبال گھانگلہ نےغیر ملکی سیاحوںکو قلعہ کہنہ ،دربار حضرت شاہ رکن عالم سمیت دیگر تاریخی مقامات کی سیر بھی کرائی۔ترکی کے سیاح جوڑے نے ان تاریخی مقامات میں گہری دلچسپی لی اور فن تعمیر کو سراہا۔ 
تازہ ترین