مسلم لیگ ق کے نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ق لیگ کے غیر رسمی اجلاس میں نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے کہا کہ خدمت کی سیاست اولین ترجیح ہے، چوہدری شجاعت حسین کے وژن کو آگے لے کر بڑھیں گے۔
سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین بھی موجود تھے۔ چوہدری سالک حسین اور چوہدری وجاہت حسین نے نو منتخب اراکین کو مبارکباد دی۔