• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیمز بانڈ کا مرکزی کردار نہیں نبھا سکتا، شاہ رخ خان

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ہالی ووڈ فلم سیریز جیمز بانڈ کا مرکزی کردار نہیں نبھا سکتے کیونکہ اُن کا قد چھوٹا ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنی دلچسپ انداز میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ (ڈبلیو جی ایس) 2024ء کے شرکاء کو تفریح فراہم کی۔

بالی ووڈ کے بادشاہ نے مزاق میں کہا کہ میں جیمز بانڈ کے کردار تو نہیں کرسکتا کیونکہ میرا قد چھوٹا ہے ، لیکن میرا رنگ گندمی ہے تو میں فلم میں ولن کا کردار نبھا سکتا ہوں۔

دبئی میں ہونے والے ڈبلیو جی ایس کے 11ویں ایڈیشن کی تقریب کے دوران شاہ رخ خان نے کہا کہ میں جیمز بانڈ کا کردار نبھانے کا خواہشمند ہوں لیکن میں ایسا نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سے پوچھا گیا تو میں نے مزاقاً کہا ’میں جیمز بانڈ ہوں‘، تب مجھ سے پوچھا گیا ’کیا وہ جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنا چاہیں گے؟‘ تو میں نے کہا کہ میرا قد چھوٹا ہے لیکن میں گندمی رنگ کا ہوں تو فلم میں بدمعاش (ولن) کا کردار تو نبھا ہی سکتا ہوں۔

بانڈ فلم سیریز میں ڈینئل کریگ سے لے کر پیئر بروسنن تک سب ہی نے جاسوس کا مرکزی کردار خوب ادا کیا۔

اس سے قبل شاہ رخ خان کو 2008ء کی مشہور فلم سلم ڈاگ ملینیئرکا وہ کردار آفر ہوا تھا لیکن انہوں نے منع کردیا، جسے بعد ازاں انیل کپور نے ادا کیا اور اس فلم نے 2009ء میں 10 آسکر ایوارڈ اپنے نام کیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید