امریکا میں میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) میں اسرائیل مخالف احتجاج کرنے والے طلبا گروپ کو یونیورسٹی کی صدر نے معطل کر دیا۔
طلبا گروپ سی اے اے نے اس اقدام کو ان کے لڑنے کے حق پر حملہ قرار دیا ہے اور کہا کہ احتجاج کے حق پر یہ حملے صرف آواز کو دبانے کیلئے ہیں۔
انہوں نے کہا یہ اقدام انتظامیہ کی اخلاقی ناکامی اور مایوسی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
طلبا گروپ کا مزید کہنا تھا کہ ایم آئی ٹی انتظامیہ نے ہماری آواز کو خاموش کرنا جاری رکھا ہوا ہے، 13 طلبہ کو ایم آئی ٹی سے مستقل معطلی کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔