• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی خان سے نومنتخب رکن اسمبلی حنیف پتافی کا تنخواہ نہ لینے کا اعلان

حنیف پتافی: فوٹو بشکریہ فیس بک
حنیف پتافی: فوٹو بشکریہ فیس بک

ڈی جی خان سے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی حنیف پتافی نے تنخواہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔

اپنے بیان میں حنیف پتافی نے کہا کہ ملکی معیشت کی حالت نازک ہے، میں اپنی تنخواہ نہیں لوں گا، حکومت میں دن رات محنت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

 نومنتخب رکن اسمبلی حنیف پتافی نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی سے درخواست ہے اپنی تنخواہ قومی خزانے کو وقف کر دیں، تمام ارکان اسمبلی سے درخواست ہے سرکاری پروٹوکول نہ لیں۔

حنیف پتافی ڈیرہ غازی خان کے حلقہ پی پی 288 سے بطور آزاد امیدوار منتخب ہوئے، انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔

قومی خبریں سے مزید