• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز صوبے کا کنٹرول سنبھالنے سے قبل محکموں سے بریفنگ لیں گی

لاہور(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی نامزد امیدوار مریم نواز کی انتظامی امور کے حوالے سے پیشگی آگاہی لینے کیلئے سرگرمیاں جاری ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے صوبے کا انتظامی کنٹرول سنبھالنے سے قبل ہی مختلف محکموں سے بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اور 10 اہم سرکاری محکموں کے سیکرٹریز کو بریفنگ کیلئے اپنی رہائشگاہ پر طلب کر لیا، جو انہیں اپنے محکموں کی مجموعی کارکردگی اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ مریم نواز کو صوبے میں جاری منصوبوں بارے بھی آگاہ کیا جائے گا ۔ دریں اثناء گزشتہ روز مریم نوازسے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق جاتی امرا رائیونڈ میں ہونے والی ملاقات میں آئی جی پنجاب کی جانب سے صوبے کی مجموعی صورتحال اور امن و امان بارے بریفنگ دی گئی۔مریم نواز نے پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں، تھانوں کی ظاہری صورتحال اور پولیس اہلکاروں کے مورال بارے تفصیلات لیں۔

ملک بھر سے سے مزید