ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ این اے 43 ٹانک و ڈیرہ اسماعیل خان کے 6 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ اب 19 فروری کو ہوگی۔
اس سے قبل ان پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ 17 فروری کو ہونی تھی، پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے مقرر کیا گیا ہے۔
اس حلقے سے مولانا فضل الرحمٰن کے صاحب زادے اسعد محمود بھی امیدوار ہیں۔