• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل بحال، براؤزنگ ہموار ہے، ترجمان پی ٹی سی ایل

ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل اے اے ای 1 کی مکمل بحالی ہوگئی، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل بحال ہوگئی، براؤزنگ ہموار ہے۔

 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل نے اضافی بینڈوتھ شامل کی تاکہ مسئلے کے دوران خلل کم سے کم ہو۔

پی ٹی سی ایل نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز مکمل طور پر فعال ہیں۔

قومی خبریں سے مزید