• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا صاحب آئیں آپکو کے پی میں لوگوں کے گھروں میں لے کر جاتے ہیں، شیخ وقاص

وزراء نے پریس کانفرس کی، کچھ باتیں حیران کن تھیں، شیخ وقاص - فوٹو: فائل
وزراء نے پریس کانفرس کی، کچھ باتیں حیران کن تھیں، شیخ وقاص - فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آخری فورم تک جائیں گے کسی مطالبے سے دست بردار نہیں ہوئے۔ رانا ثناءاللّٰہ صاحب آپ آئیں آپ کو کے پی میں لوگوں کے گھروں میں لے کر جاتے ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ آج مذاکرات کی تیسری نشست میں تحریری مطالبات حکومت کو دے دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزراء نے پریس کانفرنس کی، کچھ باتیں حیران کن تھیں۔ آپ کی آج کی پریس کانفرنس سے اندازہ ہوگیا ہے کہ آپ کس قسم کے جواب دینا چاہتے ہیں۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ آپ پی ٹی آئی کو اور ایم این ایز و ایم پی ایز کو توڑ نہیں سکے، پی ٹی آئی ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹی، کمیشن کا مطالبہ ناحق نہیں، ہم انصاف چاہتے ہیں، آخری دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔ 9 مئی اور 26 نومبر واقعات سے متعلق کمیشن اور قیدیوں کی رہائی ترجیحی مطالبات ہیں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ یہ کیسی حکومت ہے جو 13 لاشوں کی تصدیق نہیں کرسکتی، جنازے بھی نظر نہیں آئے۔ گرفتاری کے ڈر سے لوگ چھپ رہے تھے تو ایسی صورت میں پوسٹ مارٹم کیسے ہوتا؟

انکا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللّٰہ صاحب آپ آئیں آپ کو کے پی میں لوگوں کے گھروں میں لے کر جاتے ہیں۔

شیخ وقاص نے کہا کہ مذاکرات شروع ہوئے تو بانی پی ٹی آئی کی فیملی کے خلاف پروپیگنڈا شروع کردیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاست دان کو جب عوام مسترد کرتے ہیں تو غیبی امداد کی جانب دیکھتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید