• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج خان یونس میں نصر اسپتال میں گھس گئی، متعدد فلسطینی گرفتار

فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا
فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا

اسرائیلی فوج کئی ہفتوں تک محاصرہ کرنے کے بعد غزہ کے شہر خان یونس کے نصر اسپتال میں گھس گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے نصر اسپتال سے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے اور اسپتال میں پناہ لیے ہوئے فلسطینیوں یہاں تک کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ یعنی آئی سی یو میں داخل مریضوں کو بھی اسپتال چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے دفتر رابطہ برائے انسانی امور نے نصراسپتال پر اسرائیلی حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج بھاری ٹینک اور مشین گنز کے ذریعے فائرنگ کر رہی ہے اور نصر اسپتال کی حالیہ صورتحال تباہ کن ہے۔

رپورٹ میں وائٹ ہاؤس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کال کی ہے۔

امریکی صدر نے فلسطینیوں کی حفاظت کو یقینی بنائے بغیر اسرائیل کو آپریشن نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید