غزہ کے شہر خان یونس میں نصر، الامل اسپتالوں کے قریب شدید لڑائی جاری ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر رابطہ برائے انسانی امور کی رپورٹ کے مطابق طبی عملے، زخمیوں اور بے گھر فلسطینیوں کی زندگی خطرے میں ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الامل اسپتال ایندھن اور طبی سامان کی شدید قلت کا سامنا کر رہا ہے، اسپتال میں اس وقت صرف ایک ہی فعال آپریٹنگ روم ہے۔
رپورٹ کے مطابق بے گھر فلسطینیوں کی نقل مکانی کے باعث رفح کے اسپتالوں میں جگہ کم پڑ رہی ہے۔
علاوہ ازیں، عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ میں اسرائیلی فوج نے چھاپا مار کر 3 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔