• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چہل قدمی سے ڈپریشن پر قابو پایا جاسکتا ہے، تحقیق

ایک تحقیق کے مطابق صرف چہل قدمی کرنے سے ڈپریشن پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ 

ایک تحقیق کے مطابق ہلکی پھلکی ورزش مثلاً یوگا، چہل قدمی اور جاگنگ سے ڈپریشن (ذہنی دباؤ) کو کم کیا جاسکتا ہے۔ 

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ شدت والی ورزش (ورک آؤٹ) جیسے کہ رقص وغیرہ کرنا زیادہ موثر علاج ہوتا ہے۔

آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئینز لینڈ میں کی گئی اس تحقیق کے مصنف ڈاکٹر مائیکل نوئٹل نے کہا کہ چہل قدمی اور جاگنگ مرد اور عورتوں دونوں کے لیے کافی مفید ہوتی ہے۔

لیکن خواتین کے لیے  اسٹرینتھ ٹریننگ (وزن اٹھانا) بہت اچھی موثر ورزش ہے، جبکہ مردوں کے لیے یوگا اور سانس کو کنٹرول کرنے اور جسمانی حرکات پر مبنی چینی انداز کی  ورزش بہترین ہے۔ 

واضح رہے کہ اس تحقیق میں محققین نے دو سو اسٹیڈیز کا معائنہ کیا جس میں پندرہ ہزار افراد شامل تھے اور اس میں مختلف قسم کی ورزش کا جائزہ لیا تاکہ ذہنی صحت کو موثر بنانے کے طریقہ کا تعین کیا جاسکے۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

صحت سے مزید