• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ 9 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، ملک میں کرکٹ کا سب سے بڑا میلا سجنے کو تیار ہے، پاکستان سپر لیگ 9 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب  میں معروف فنکاروں نے اپنے فن کا جادو جگایا۔

پی ایس ایل کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں لوک فنکار عارف لوہار نے آواز کا جادو جگایا، عارف لوہار کے ساتھ لوہار بوائز نے بھی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

 افتتاحی تقریب میں نوری نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ تقریب کے آخر میں آتش بازی  بھی کی گئی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا آغاز آج سے ہورہا ہے، افتتاحی میچ دفاعی چیمپین لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 ملک کے سب سے بڑے کرکٹ ایونٹ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں اور کوچز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ٹیمیں تیاریوں میں مصروف ہیں، غیر ملکی کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، لورکن ٹکر، ڈینیئل سیمز، ڈیوڈ ویسا، ریسی وینڈر ڈوسین، ٹائمل ملز، تبریز شمسی، لیوک وڈ، جارڈن کاکس، ڈیرن سیمی اور روی بوپارا پاکستان پہنچ گئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید