کمشنر راولپنڈی نے جن حلقوں میں دھاندلی کے الزامات لگائے، وہاں قومی اسمبلی کی 13 اور صوبائی اسمبلی کی 26 نشستیں ہیں۔
ان علاقوں میں راولپنڈی، مری، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور گوجر خان کے علاقے شامل ہيں۔
یہاں قومی اسمبلی کی 13 نشستوں میں سے 11 میں ن لیگ کے امیدوار کامیاب قرار دیے گئے۔ ایک پر آزاد اور ایک پر پیپلز پارٹی کا امیدوار کامیاب قرار دیا گيا۔
صوبائی اسمبلی کی 26 میں سے 15 نشستوں پر ن لیگ اور 11 پر آزاد اراکین کامیاب ہوئے۔
جہلم کی قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستیں ہیں، اٹک کی قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستیں ہیں۔
چکوال کی قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستیں ہیں، راولپنڈی ضلع میں قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 12 نشستیں ہیں جبکہ مری کی قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستیں ہیں۔
این اے 49 اٹک سے ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد، این اے 50 اٹک سے ن لیگ کے ملک سہیل خان، این اے 51 سے ن لیگ کے راجا اسامہ سرور کامیاب قرار پائے۔
این اے 52 سے پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف، این اے 53 سے ن لیگ کے راجا قمر الاسلام، این اے 54 سے آزاد امیدوار عقیل ملک کامیاب امیدوار رہے۔
این اے 55 سے ن لیگ کے امیدوار ملک ابرار، این اے 56 سے ن لیگ کے امیدوار حنیف عباسی، این اے 57 سے ن لیگ کے دانیال چوہدری کامیاب ہوئے ہیں۔
این اے 58 چکوال سے ن لیگ کے طاہر اقبال، این اے 59 سے ن لیگ کے سردار غلام عباس، این اے 60 جہلم سے ن لیگ کے بلال اظہر کیانی اور این اے 61 جہلم سے ن لیگ کے چوہدری فرخ الطاف کامیاب ہوئے ہیں۔