چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں کشیدگی کی بنیادی وجہ غزہ میں جاری جنگ ہے۔
میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فوری رسائی ہونی چاہیے۔
وانگ ای نے کہا کہ ہم اس انسانی تباہی کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
چینی وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ دو ریاستی حل کےلیے بین الاقوامی امن کانفرنس جلد ہونی چاہیے۔