غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 127 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28 ہزار 985 ہوگئی۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں سے اب تک 68 ہزار 883 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔