• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 9: بابر اعظم نے نیا ریکارڈ بنادیا

ٹی20 کرکٹ عالمی درجہ بندی میں دنیا کے 4 بہترین بیٹرز میں شامل بابراعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے پہلے ہی میچ میں تاریخ رقم کردی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 42 گیندوں پر تقریباً 162 کے اسٹرائیک ریٹ سے 68 رنز کی باری کھیلی۔

اپنی عمدہ اننگز کے ساتھ ہی نامور بیٹر نے ایک تاریخ رقم کی، وہ ایونٹ میں 3 ہزار سے زائد رنز کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بابراعظم نے پی ایس ایل میں اب تک 80 میچز کی 78 اننگز میں مجموعی طور پر 3 ہزار 4 رنز اسکور کیے، انہوں نے اس دوران 1 سنچری اور 29 نصف سنچریاں بھی بنائیں۔

اس فہرست میں دوسرا نمبر لاہور قلندرز کے اوپنر فخرزمان کا ہے، جنہوں نے 77 اننگز میں 2 ہزار 381 رنز بنائے، اس دوران انہوں نے 2 سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

تیسرے نمبر پر 2 ہزار 135 رنز کے ساتھ شعیب ملک اور محمد رضوان 2 ہزار سے زائد رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔میچ کے اختتام پر پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ کوئٹہ کے خلاف میچ میں ایک اسپنرکی کمی محسوس ہوئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید