• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کرکے ہٹلر کا کردار ادا کر رہا ہے، برازیلین صدر

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برازیل کے صدر نے غزہ میں نسل کشی کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دے دی۔ 

عدیس ابابا سے خبر ایجنسی کے مطابق برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے یہ بات ایتھوپیا میں افریقی یونین کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔ 

انہوں نے کہا کہ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے وہ ماضی میں کبھی بھی نہیں ہوا۔ تاریخ غزہ کی اس وحشیانہ جنگ کی مثال نہیں پیش کر سکتی۔  

صدر لولا ڈی سلوا نے کہا کہ غزہ جنگ ویسی ہی ہے جیسا ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت غزہ میں جو کچھ ہو رہاہے یہ نسل کشی ہے۔ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر کے ہٹلر کا کردار ادا کر رہا ہے۔ 

صدر لولا ڈی سلوا نے کہا جو کچھ اسرائیلی فوج کر رہی ہے یہ سپاہیوں کی سپاہیوں کے خلاف جنگ نہیں۔ یہ انتہائی جدید اسلحے سے لیس فوج کی غزہ میں عورتوں اور بچوں کے خلاف جنگ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید