• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلندرز فینز مایوس نہ ہوں، اچھا کم بیک کریں گے، جہانداد خان

لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر جہانداد خان نے کہا ہے کہ قلندرز کے فینز مایوس نہ ہوں اچھا کم بیک کریں گے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانداد خان کا کہنا تھا کہ مجھے جو پلان کپتان نے دیا تھا اس کے مطابق کھیلا۔

انہوں نے بتایا کہ پلان کے مطابق کھیلنے سے مجھے کامیابی ملی۔ ابھی دو میچز ہوئے ہیں کم بیک کریں گے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے فینز مایوس نہ ہوں اچھا کم بیک کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید