مریم نواز نے پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کی جامع حکمت عملی تیار کرلی۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے 2 مزید ارکان نے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔
مریم نواز سے ملاقات میں دونوں نو منتخب آزاد ایم پی ایز نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
پی پی 180 قصور کے احسن رضا خان اور پی پی 128 جھنگ کے کرنل (ر) غضنفر قریشی نے کہا کہ انہوں نے اپنے حلقوں کی عوام سے مشاورت کے بعد ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کے دوران مریم نواز نے کہا کہ آپ کی حمایت ملک کو تباہی سے ترقی کی طرف واپس لائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتشار ختم کرکے پاکستان کو استحکام کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، ہم نے صوبے کی ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کی جامع حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
نامزد وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کی ترقی، تعمیر، عوام کی خوش حالی کی روایت کو نئے جذبے سے آگے بڑھائیں گے۔