• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آگ سے نہ کھیلیں، یمن کا یورپی ممالک کو انتباہ، اپنے اٹل مؤقف پر زور

کراچی(نیوز ڈیسک)یمن کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے 27 رکنی بلاک کی جانب سے بحیرہ احمر میں بحری فوجی مشن شروع کرنے کے بعد یورپی یونین کو آگ سے کھیلنےکے خلاف خبردار کیا ہے۔خلیج عدن میں یمنی مسلح افواج کے حملے کے نتیجے میں برطانیہ کے رجسٹرڈ روبیمار کارگو کے ڈوبنے کے بعدیمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے گزشتہ روز اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ یورپی ممالک سے کہنا چاہتا ہوں کہ آگ سے مت کھیلو اور برطانیہ سے سبق سیکھو، آپ کو اسرائیلی حکومت کے تحفظ میں امریکی شیطان کا ساتھ دینے کی ضرورت نہیں ہے تاکہ وہ غزہ کے شہریوں کو بغیر کسی پریشانی کے ختم کر سکے۔انہوں نےان خیالات کا اظہار غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یمن کی سمندری مہم کے دوران ایسپائڈس (قدیم یونانی زبان میں ڈھال) کے نام سے یورپی یونین کے بحری آپریشن کے باضابطہ آغاز کے اعلان کے بعد کیا۔ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے مقرر کردہ مینڈیٹ کے ساتھ یہ مشن بحیرہ احمر، خلیج عدن اور اردگرد کے پانیوں میں یورپی جنگی جہاز اور ہوائی جہاز کے ابتدائی انتباہی نظام بھیجے گا۔حوثی نے کہا کہ یورپی یونین کا مشن بحیرہ احمر میں فوجی قوت میں اضافہ، بین الاقوامی نیویگیشن کو خطرے میں ڈالے گا اور یورپی ممالک کو خوراک کی ترسیل کو متاثر کرے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید