• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بونڈائی بیچ کے متاثرین کو خراجِ عقیدت، سڈنی ہوبارٹ یاٹ ریس کا آغاز

سڈنی ( اے ایف پی) بونڈائی بیچ کے متاثرین کو خراجِ عقیدت، سڈنی ہوبارٹ یاٹ ریس کا آغاز، تقریباً 130 یاٹس نے ریس شروع کی،ملاحوں نے بیچ کے قریب سمندر میں گلاب کی پتیاں نچھاور کیں۔سڈنی میں جمعہ کو 80ویں سڈنی ہوبارٹ یاٹ ریس کا آغاز ہوا، جس میں تقریباً 130 یاٹس نے بپھری ہوئی سمندری لہروں میں سفر شروع کیا، جبکہ کئی ملاحوں نے بونڈائی بیچ پر حالیہ فائرنگ کے متاثرین کی یاد میں سمندر میں گلاب کی پتیاں نچھاور کیں۔ سرد اور ابر آلود موسم میں سڈنی ہاربر سے ریس روانہ ہوئی، جہاں 628 ناٹیکل میل کے اس سفر کے پہلے دن چار میٹر تک اونچی لہروں اور 25 ناٹ کی ہواؤں کی توقع ہے۔ ریس کمیٹی کے مطابق ابتدا میں حالات سخت رہیں گے، تاہم بعد میں کچھ بہتری آئے گی۔

دنیا بھر سے سے مزید