• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک 50 ہزار کلومیٹر کی حد عبور کر گیا

بیجنگ ( اے ایف پی) چین کے ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک نے جمعہ کو ایک نئی لائن کے افتتاح کے ساتھ 50 ہزار کلومیٹر کی مجموعی آپریٹنگ لمبائی عبور کر لی، جو دنیا کا سب سے بڑا ریل نیٹ ورک ہے اور زمین کے گھیر سے بھی پانچواں حصہ زیادہ ہے۔ سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق یہ نئی لائن صوبہ شانشی کے شہر شی آن سے یان آن تک 299 کلومیٹر پر مشتمل ہے، جہاں کم ترین سفر کا دورانیہ 68 منٹ ہے۔ اس روٹ پر چلنے والی ٹرین 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے، جو جاپان کی شنکانسن سے بھی زیادہ ہے۔ چین ریلوے کے مطابق 2020 کے بعد سے ریل نیٹ ورک میں تقریباً 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید