• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالیہ، مصر اور ترکیہ کی صومالی لینڈ تسلیم کرنے پر اسرائیل کی مذمت

کراچی(نیوز ڈیسک) مصر نے گزشتہ روز بتایا کہ صومالیہ، مصر، ترکیہ اور جبوتی کے وزرائے خارجہ نے صومالیہ کے علیحدگی پسند علاقے صومالی لینڈ کو اسرائیل کی جانب سے تسلیم کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔مصر کی وزارتِ خارجہ نے مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعطی اور ان کے صومالی، ترک اور جبوتی ہم منصبوں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کیے تاکہ اسرائیل کے اعلان کے بعدہارن آف افریقہ میں ہونے والی خطرناک پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ مصر کی وزارت خارجہ کے مطابق، وزراء نے اسرائیل کے اس اقدام کی مذمت کی اور صومالیہ کی وحدت اور سالمیت کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا، اور خبردار کیا کہ علیحدگی پسند علاقوں کو تسلیم کرنا بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔گفتگو کے بعدجاری بیان میں کہا گیا کہ وزرائے خارجہ نے صومالی لینڈ کے خطے کو اسرائیل کی جانب سے تسلیم کیے جانے کو مکمل طور پر مسترد کرنے اور اس کی مذمت کرنے کی توثیق کی ہے۔ انہوں نے صومالیہ کی اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ صومالیہ کے معاملے پر ترکیہ اور مصر کا ایک صفحے پر آنا اہم ہے۔ ترکیہ کا صومالیہ میں بڑا فوجی اڈہ ہے اور مصرایتھوپیا کے ساتھ نیل کے پانی کے تنازع کی وجہ سے اس خطے میں اپنے اتحادی مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید