• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی دیہاتیوں کی کامیاب مزاحمت، جبری تدفین کا حکومتی منصوبہ ناکام

بیجنگ (اے ایف پی) چینی دیہاتیوں کی کامیاب مزاحمت، جبری تدفین کا حکومتی منصوبہ ناکام، تدفین کے بجائے لاش جلانے پر عوامی ردِعمل ، – ویڈیوز سینسرشپ کی نذر، مگر احتجاج مؤثر ثابت ہوا۔چینی حکومت برسوں سے کریمیشن کو جدید، کم خرچ اور زمین بچانے والا طریقہ قرار دیتی آ رہی ہے۔چین کے غریب اور دیہی علاقوں میں بڑھتے معاشی دباؤ کے دوران نایاب عوامی احتجاج سامنے آیا ہے، جہاں صوبہ گوئیژو کے دیہاتیوں نے حکومت کی جانب سے تدفین کے بجائے جبری طور پر لاش جلانے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ نومبر سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ مقامی لوگ سرکاری اہلکاروں کا سامنا کر رہے ہیں، جو ان کے بقول روایتی تدفین کے باوجود قبروں سے لاشیں نکال کر جلانا چاہتے تھے۔ چینی حکومت برسوں سے کریمیشن کو جدید، کم خرچ اور زمین بچانے والا طریقہ قرار دیتی آ رہی ہے، جو شہروں میں عام ہے، مگر دیہی آبادی اسے مرنے والوں کے لیے بنیادی رسم سمجھتی ہے۔ گوئیژو کے مشان گاؤں میں کشیدگی اس وقت بڑھی جب ایک حال ہی میں دفن کیے گئے شخص کی لاش جلانے کی کوشش کی گئی۔

دنیا بھر سے سے مزید