ریاض(شاہد نعیم)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی شعراء اور ادباء کے حلقۂ فکروفن نے ’’شامِ دسمبر‘‘ کے عنوان سے شعری نشست منعقد کی ،تقریب کی صدارت سید طیب رضا کاظمی نے کی اور کہا کہ مشاعرہ ہمارا تہذیبی ورثہ اور علم و آگہی کا مؤثر وسیلہ ہے، ایسی محافل معاشرے میں فکری بالیدگی اور مثبت ادبی رجحانات کو فروغ دیتی ہیں۔ وقار نسیم وامق ، شجاع الزمان شاد اور کھاریاں سے تشریف لانے والے عزیزالرحمن مجاہد نے نوجوان شعراء کے کلام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی شعراء کے ہاں کلام کی پختگی اور فکری سنجیدگی نمایاں ہے، مزمل بانڈے ، عدنان اقبال بٹ ، مخدوم امین تاجر نے بھی خطاب کیا، دیگر شعراء میں نوجوان شاعر کامران حسانی، پروفیسر ساجد محمود ، انیب ارشد، ضواق علی ذکی، محمد زرین مجبور و دیگر شعراء نے اپنے کلام پیش کرکے داد سمیٹی۔