• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز چلنا، لمبی زندگی؟ چلنے کی رفتار صحت کی اہم علامت، کینیڈین تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک) تیز چلنا، لمبی زندگی؟ چلنے کی رفتار صحت کی اہم علامت، واکنگ سپیڈ “وائٹل سائن” جیسی اہم، سست رفتار سے گرنے، کم جسمانی سرگرمی اور ذہنی کمزوری کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ عمر بڑھنے کیساتھ چلنے کا انداز اور توازن بدل جاتا ہے، رفتار ناپ کر مجموعی صحت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ کینیڈا کی میک ماسٹر یونیورسٹی کے محققین کے مطابق خاص طور پر عمر رسیدہ افراد میں چلنے کی رفتار مجموعی صحت، خودمختاری اور نقل و حرکت کی ایک اہم علامت ہے، حتیٰ کہ اسے ایک طرح کا “وائٹل سائن” بھی سمجھا جا سکتا ہے۔ پروفیسر جولی رچرڈسن کا کہنا ہے کم رفتار نہ صرف گرنے کے خطرے اور جسمانی سرگرمی میں کمی سے جڑی ہے بلکہ اس کا تعلق ذہنی کمزوری سے بھی دیکھا گیا ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ چلنے کے لیے زیادہ توجہ درکار ہوتی ہے، قدم چھوٹے ہو جاتے ہیں اور توازن برقرار رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید