• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلمی کو مسلسل دوسری شکست، کنگز نے جیت کا کھاتہ کھول لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کیرون پولارڈ کی جارحانہ اننگز کی مدد سے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7وکٹوں سے شکست دے کر اپنی جیت کا کھاتہ کھو ل لیا ۔ پشاور زلمی کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بدھ کو قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کا 155 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیتا اور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پوری ٹیم19.5اوورز میں154رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ شعیب ملک نے صفر پر صائم ایوب کو آؤٹ کیا، بعد ازاں محمد حارث 6رنز بناکر میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے ۔کپتان بابر اعظم 72رنز بناکر نمایاں رہے۔ ٹام کوہلر کیڈمور2، رومن پاؤل 39، آصف علی23، عامر جمال ایک، لوک ووڈ 8 رنز بناسکے۔ میر حمزہ اور حسن علی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، ہدف کے تعاقب میں فاتح ٹیم کے کپتان شان مسعود 12، محمد اخلاق24اور شعیب ملک29رنز بناکر پویلین لوٹ گئے3وکٹیں گرنے کے بعد کیرون پولارڈ اور جیمز ونس نے چارج سنبھالا اور اپنی ٹیم کو7وکٹوں سے کامیابی دلوا دی۔ کیرون پولارڈ نے ناقابل شکست49رنز 21 گیندوں پر4چھکے اور 4چوکے لگاکر اسکور کیے ، جیمز ونس 38رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ لیوک ووڈ 2، وقار سلامت خیل نےایک وکٹ حاصل کی۔

اسپورٹس سے مزید