• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے ٹیلی فون ٹیپ کئے جانے کا انکشاف

برسلز(نیوزڈیسک)یورپی پارلیمان کی سلامتی و دفاعی کمیٹی کے ارکان کی ٹیلی فون کالز ٹیپ کئے جانے کاانکشاف ہوا ہے جس سے ارکان پارلیمنٹ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق یورپی پارلیمان کی سلامتی و دفاعی کمیٹی کے دو ارکان کے ذاتی ٹیلیفونز میں جاسوسی کا سافٹ ویئر پایا گیا ہے، یورپی پارلیمان کی ترجمان ڈیلفین کولارڈ نے اپنے بیان میں اس بات کا انکشاف کیا ہے ،ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ اس سافٹ ویئر کے پس پردہ کون ملوث ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی پارلیمان کی سلامتی اور سائبر سیکورٹی یا خصوصی پروٹوکولز کے لیے زیر استعمال آلات پر تبصر ہ نہیں کیا جا سکتا ۔اس کمیٹی کے ارکان نے گزشتہ دسمبر میں بھارت،اسرائیل اور مقبوضہ فلسطین کے دورے کیے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطح پرتحقیقات کی جائے گی ۔
یورپ سے سے مزید