• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید اسپیشل ٹرین 800 سے زائد مسافروں کو لے کر راولپنڈی پہنچ گئی

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)عید الفطر کے موقع پر پردیسیوں کو اپنے اہل خانہ کیساتھ عید منانے کیلئے محکمہ ریلوے کی جانب سے ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے عید اسپیشل ٹرین 800 سے زائد مسافروں کو لے کر راولپنڈی کیلئے روانہ ہوگئی اتوار کو محکمہ ریلوے کے حکام نے 10 بو گیوں پر مشتمل عید اسپیشل ٹرین کو کوئٹہ سے روانہ کیا ٹرین 12 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی اور کل 4 بجے اپنی منزل مقصود راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر پہنچے گی محکمہ ریلوے کی جانب سے کوئٹہ سے اندرون ملک جانیوالی دیگر ٹرینوں جس میں جعفر ایکسپریس، اکبر بگٹی ایکسپریس اور بولان میل کیساتھ بھی ایک ایک اضافی بو گی لگائی گئی ہے تاکہ عید الفطر کے موقع پر مسافروں کو سفر کے دوران کوئی مشکل درپیش نہ آئے یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایت پر ریلوے حکام نے پاکستان کے دیگر صوبوں اور شہروں سے اندرون ملک اور بلوچستان سے بھی پاکستان کے دیگر شہروں کیلئے عید الفطر کے موقع پر عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا آج کوئٹہ سے عید اسپیشل ٹرین 800 مسافروں کو لے کر روانہ ہو گئی۔
تازہ ترین