• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حفیظ کی تنقید پر مکی آرتھر پھٹ پڑے، تباہی قرار دیدیا

لندن (جنگ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹرمکی آرتھر دورئہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شکست کے بعد اپنے اور سابق کپتان بابر اعظم پر ہونے والی تنقید پر پھٹ پڑے،انہوں نے محمد حفیظ کو کھری کھری سنادیں انہیں مکمل تباہی قرار دیتے ہوئے ذمہ داری لینے کا درس بھی دے دیا۔ حفیظ نے کہا تھا کہ دورئہ آسٹریلیا سے قبل مکی اور بابراعظم نے فٹنس کا کلچر ختم کردیا تھا۔ میں نے فٹنس سے متعلق دریافت کیا تو مجھے کہا گیا کہ فٹنس کو چھوڑیں کھلاڑیوں کو آزادی سے کھیلنے دیں۔اس پر مکی آرتھر نے کہا کہ حقیقی قیادت دراصل ذمہ داری قبول کرنے اور چیلنج کا مقابلہ کرنے کے بارے میں ہے، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ انہوں نے آسان آپشن اپنایا، جو تباہی کا سبب بننا، الزام لگانا، شکایت کرنا اور ذمہ داری سے انحراف کرنا ہے۔

اسپورٹس سے مزید