• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق فٹبالر دانی ایلوس کو زیادتی کے الزام میں قید اور جرمانے کی سزا

بارسلونا (جنگ نیوز) اسپین کی اعلیٰ عدالت نے سابق برازیلین اور بارسلونا کے فٹبال دانی ایلوس کو زیادتی کے جرم میں ساڑھے چار سال اور ڈیڑھ لاکھ یورو جرمانے کی سزا سنادی، ان پر 2020 میں بارسلونا کے نائٹ کلب میں نامعلوم خاتون کے ساتھ ان کی مرضی کے بغیر زبردستی کا الزام تھا ۔ تاہم ایلوس نے سماعت کے دوران یہ موقف اپنائے رکھا کہ سب کچھ باہمی رضامندی سے ہوا۔ لیکن کورٹ میں ان کے وکلا یہ ثابت نہ کرسکے اور عدالت کے مطابق ان پر جبری جنسی حملے کا الزام ثابت ہوگیا۔

اسپورٹس سے مزید