• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 یا زیادہ نشستوں پر کامیاب امیدواروں کو ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن کے مطابق ایسے تمام کامیاب امیدواران جو دو یا دو سے زیادہ نشستوں پر کامیاب قرار پائے ہیں، کے لیے لازم ہے کہ وہ کوئی بھی ایک نشست اپنے پاس رکھ سکتے ہیں لہٰذا آئین کے آرٹیکل (3)223کے تحت کسی بھی اسمبلی کی نشست لینے سے قبل ما سوائے ایک نشست کے باقی تمام نشستوں سے استعفا دینے کے حوالے سے کامیاب امیدوار بذات خود یا اپنے مجاز نمائندہ جس کی تصدیق اوتھ کمشنر کے ذریعے کی گئی ہو، نشست یا نشستوں سے دستبردار ہونے کی درخواست بنام چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمیشن پاکستان سیکرٹریٹ اسلام آباد یا صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، سندھ، خیبر پختونحوا اور بلوچستان کے دفتر میں جمع کرواسکتے ہیں بصورت دیگر آرٹیکل (2) 223کے تحت 30 دن گزرنے کے بعد تمام نشستیں خالی تصور کی جائیں گی ماسوائے اس نشست کے جس پر امیدوار سب سے آخر پر کامیاب قرار پایا ہے۔