الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد سے انجم عقیل، طارق فضل چوہدری اور خرم نواز کامیاب امیدوار قرار پائے ہیں۔
یاد رہے کہ 19 فروری کو اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تینوں نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کر دیے تھے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 46 سے انجم عقیل، این اے 47 سے طارق فضل چوہدری اور این اے 48 سے راجہ خرم نواز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل کئے تھے۔
واضح رہے کہ ن لیگ کے امیدواروں کی کامیابی کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علی بخاری اور عامر مغل نے چیلنج کیا تھا۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 کا نتیجہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔