آج کاروبار کے دوران اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 282 روپے 30 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے 16 پیسے کا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 363 پوائنٹس کے اضافے سے 62 ہزار 277 کی سطح پرآ گیا۔
گزشتہ روز انڈیکس 61 ہزار 914 پوائنٹس پربند ہوا تھا۔